23 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:8
بھارت کے خلاف 4فاسٹ بولر کھلانے کی اصل کہانی سامنے آگئی
جیو نیوز - کراچی ......بھارت کے خلاف 4فاسٹ بولر کھلانے کی اصل کہانی سامنے آگئی،شاہد آفریدی محمد سمیع کو کھلانا چاہتے تھے جبکہ ہیڈکوچ وقار یونس پہلے میچ کی ٹیم میں تبدیلی کے حق میں نہیں تھے۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ میں 4فاسٹ بالر کھلانے کا فیصلہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن گرائونڈ میں پہنچنے سے پہلے ہی ہوگیا تھا کیو نکہ کپتان عماد وسیم کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔
ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کا مزید کہناتھاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف کل موہالی میں ہونے والے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے اہم میچ میں کامیابی کیلئے اوپنر شرجیل خان اور فاسٹ بولروہاب ریاض کی جگہ خالد لطیف اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔