تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:24

کوئٹہ : 22مارچ سے’بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول‘ کا آغازہوگا

جیو نیوز - کوئٹہ ......کوئٹہ میں 22مارچ سے کھیلوں کا رنگا رنگ میلا ’بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول‘ شروع ہورہاہے،صوبائی حکومت کے زیراہتمام اور پاک فوج اور ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اس میلےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کےانعقاد کا سلسلہ 2014ءمیں شروع کیاگیاتھا ، گذشتہ سال دوسرا اور اب تیسرا فیسٹیول منعقد کیاجارہاہے، صوبائی سطح کے فیسٹیول میں مردوں کے29مقابلے جبکہ خواتین کے12مقابلے شامل ہیں۔

فیسٹیول کے لیے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،اسپورٹس فیسٹیول کے زیادہ تر مقابلے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ڈائریکٹر اسپورٹس نذر محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیسٹیول کے تمام انتظامات مکمل ہیں،اس میں سارے صوبے سے کھلاڑی ہیں۔

کوئٹہ شہر کے مختلف حصوں اور خاص طور پر اسٹیڈیم کو فیسٹیول کے حوالے سے پوسٹر اور بڑے اور چھوٹے بل بورڈ سے سجادیا گیا ہے،فیسٹیول کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل بھی کرلی گئی، جس میں پاک فوج کے بینڈ نے شاندار مظاہرہ کیا۔

فیسٹیول میں شرکت کے لیے آنے والے زیادہ تر کھلاڑی خوش ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس فیسٹیول کے انتظامات سے تھوڑے نالاں بھی نظر آتے ہیں۔

نصیر آباد سے آئے کھلاڑی کا کہناتھاکہ فیسٹیول میں ہمیں موقع ملا ہے ، ہم یہاں اپنی کارکردگی دکھائی اور بعد میں قومی اور انٹرنیشنل سطح پر ہم جائیں۔ژوب کے کھلاڑی نے کہا کہ فیسٹیول میں آئے ہیں، مقابلے ہورہے ہیں۔مکران کے کھلاڑی نے کہا کہ ہم مکران سے فیسٹول میں حصہ لینے آئے ہیں،ہمارے ٹہرنے کا مسئلہ ہے، کھانے پینے کا بھی صحیح بندوبست نہیں۔

29مارچ تک جاری رہنے والے اسپورٹس فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلے تو ہوں گے ہی،اس میں میوزیکل نائٹ ، آتش بازی کا مظاہرہ اور اس طرح کی دیگر رنگارنگ تقریبا ت کا اہتمام بھی کیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.