25 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:29
انگلش بلے باز جو روٹ کی منگنی ہو گئی
جیو نیوز - لندن......انگلینڈ کے دھواں دھار بلے باز جو روٹ نے دو سال ساتھ گزارنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کیری کوٹیرل سے منگنی کر لی۔
جنوبی افریقہ کے مداحوں کے توڑنے والے، رواں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پروٹیاز کی بولنگ لائن کو پھوڑنے والے جو روٹ نے بھارت آمد سے پہلے کیری کوٹیریل کو اپنابنانے کا فیصلہ کیا۔کیری کا تعلق طب کے شعبے سے ہے اور وہ دو برس سے 25سالہ روٹ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں تو جو روٹ کی کاکردگی متاثر کن ہے ہی لیکن کیری کا ساتھ ملنے کے بعد انھوں نے ڈبیو اب تک 39 میچز میں 12 سنچریاں اسکور کیں ہیں۔