تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:37

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کی تلاش تیز کر دی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لئے نئے کوچ کی تلاش تیزکر دی ہے، وقار یونس کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی ہی دورہ انگلینڈ تک بچا سکتی ہے۔

ہیڈ کوچ وقار یونس کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ جون تک ہےلیکن پاکستانی ٹیم کی گرتی ہوئی پرفارمنس اور رینکنگ نے وقار یونس کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ پی سی بی کا تھنک ٹینک اب نئے کوچ کو ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے، بورڈ نے کوچ کی تلاش کا کام بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم سے مشاورت کے بعد پی سی بی دیگر سابق کرکٹرز سے بھی رائے لے گا۔ امکان ہے کہ آئندہ غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اس سلسلے میں مکی آرتھر ، ڈین جونز اور ٹام موڈی سے رابطہ کرنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.