26 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:33
آفریدی سمیت چلے ہوئے کارتوس ٹیم سے نکالناہونگے،وفاقی وزیر
جیو نیوز - لاہور.........وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے اندر سیاست اور گروپ بازی کا شکار کھلاڑی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ان پر پابندی لگا دینی چاہیے شاہد آفریدی سمیت چلے ہوئے تمام کارتوسوں کو ٹیم سے نکالنا ہو گا ان کے گھر جانے کا وقت آ گیا ہے ۔
فیصل آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر پولیس شہدا یادگار پر تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی پاکستان کرکٹ ٹیم پر برس پڑے انکا کہنا تھا کہ ٹیم نے شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ٹیم میں سیاست اور گروپ بازی کاشکار کھلاڑی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے کھیلتےرہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ا ٓگیا ہے کہ بری کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کو ٹیم سے نکال کر نئی ٹیم بنائی جائے۔