تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:38

فیصل آبادمیںیوم پاکستان پر منی میراتھن کا انعقاد

جیو نیوز - فیصل آباد.......فیصل آباد میں یوم پاکستان پر منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ، سینکڑوں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے ریس میں شرکت کی۔

یوم پاکستان پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ منی میر ا تھن کا آغاز اقبال اسٹیڈیم سے ہوا۔ڈی سی او اعجاز خالق نے جھنڈی لہر اکر ریس کا آغاز کی۔ ریس میں 150 سے زائدپروفیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

کھلاڑیوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر دوڑ کر اپنے جوش اور صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ سمیع اللہ نے مقررہ 6 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کر یہ ریس جیت لی۔ ریاست علی نے دوسری اور ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20ہزار، 15 ہزار اور 10 ہزارکیش انعامات دئیے گئے ۔ جیتنے والے کھلاڑیوں نے ریس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.