26 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:43
پی سی بی کا چیف سلیکٹر ،ہیڈ کوچ اور کپتان کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، ذرائع
جیو نیوز - لاہور........ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئےہیں،ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید،ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجنمٹ میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کر تےہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید کوپی سی بی سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی اب ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کو دوسرا موقع نہیں دینا چاہتا۔