تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:59

شاہد آفریدی کا بیان تنگ نظر بھارتیوں کو پسند نہ آیا

جیو نیوز - موہالی ........پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی پیار محبت کی باتیں بھارتیوں کو بھا نہیں رہیں،آفریدی نے ٹیم کی سپورٹ کےلیے کشمیر سے آنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا جس پر انوراگ ٹھاکر اور سارا بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا۔

شاہد آفریدی کا سیدھا سا محبت بھرا پیغام جس میں کوئی سیاست تھی نہ تلخ بات صرف حقیقت کا اظہار تھا، لیکن آفریدی کے اس بیان کو بھارت میڈیا نے سیاسی رنگ دے دیا اور کل سے خوب واویلا مچا رکھا ہے۔

میڈیا تو چھوڑیں بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے تو اپنے تیئیں آفریدی کو تنبیہ بھی کر ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

حالانکہ شاہد آفریدی تو اس سے پہلے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان سے زیادہ بھارت میں پیار ملتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.