تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:47

کب تک عمر اکمل اور احمدشہزاد کو ٹیلنٹڈ کرکٹرکہتے رہیں،وسیم

جیو نیوز - موہالی ........پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ کب تک عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیلنٹڈ کرکٹر کہتے رہیں گے،ان کاکہنا ہے کہ بورڈ میں نئی پوت کو لانا ہوگامائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا۔

جیونیوز سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ شرجیل شاندار کھیلے،لیکن احمد اور عمر اکمل کی بیٹنگ کے وقت ایسا لگا جیسے نیوزی لینڈ کی ٹیم 15 کھلاڑیوں سے فیلڈنگ کر رہی ہے۔

عمراکمل اور احمد شہزاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں کب تک ٹیلنٹڈ کہتے رہیں گے،سابق کپتان کہتے ہیں کہ بورڈ میں نئی پوت کو آنا چاہیے،جسے پتا ہو دنیا میں کیا ہورہا ہے۔

وسیم اکرم نے ٹیم کے تھنک ٹینک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہر بیٹھ کر کیا کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.