تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:1

آفریدی، وقار یونس اور ہارون رشید کی چھٹی کا امکان

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعدشاہد آفریدی، وقار یونس اور چیف سلیکٹر ہارون رشید سب کی چُھٹی کا امکان ہے ۔

بس بہت ہوگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب اُصولی فیصلہ کرلیا ہے شاہد آفریدی ماہانہ پانچ لاکھ روپے سے زائد لینے والے کھلاڑی،ہیڈ کوچ وقار یونس بورڈ سے سولہ لاکھ روپے اینٹھ رہے ہیں، نتیجہ صفر ہے اورگزشتہ چوبیس برس سے پی سی بی سے جونک کی طرح چمٹے ہوئے ہارون رشید جوکبھی ڈائریکٹر بنتے ہیں تو کبھی چیف سلیکٹر، کبھی منیجر ہوجاتے ہیں تو کبھی کسی کمیٹی کے سربراہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بورڈ نے ان تینوں کو فارغ کردے گا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ یہ کام بورڈ براہ راست نہیں کرے گا بلکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان سب کے مزے ختم کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.