27 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:54
پی سی بی کا آپریشن کلین اپ ، وقاریونس اور آفریدی نے ہتھیار ڈال دیے
جیو نیوز - `کراچی…پی سی بی کی جانب سے آپریشن کلین اپ کی خبروں کے بعد وقار یونس اور شاہد آفریدی نے ہتھیار ڈال دیے،ہیڈکوچ اور کپتان نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ان کا آخری میچ ہوگا۔
خبر گرم ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی چھٹی ہورہی ہے جبکہ کپتان شاہد آفریدی کا کیرئیر بھی اختتام کو پہنچ گیا ہے،بس رسمی اعلان ہونا ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ کےفیصلے کو وقار اور آفریدی نے بھی تسلیم کر لیاہے،شاید یہی وجہ ہے کہ ٹیم میٹنگ میں کپتان اور کوچ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ،ان کا آخری میچ ہو گا ،یعنی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سفر ختم ،تو کپتان کا کیرئیر ختم اور ہیڈ کوچ کی ملازت ختم ۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی کھلاڑیوں کے ساتھ گزشتہ شب میٹنگ میں ہیڈ کوچ نے محمد عامر اور محمد عرفان کو آڑے ہاتھوں لیا،پریس کانفرنس میں عمر اکمل پر تنقید کرنے والے وقار یونس نےغصہ محمد عامر اور محمد عرفان پر اتارابلکہ ہیڈ کوچ نے تو عامر کو یہ طعنہ بھی دیا کہ کیا تم میں صرف دو میچز کا ہی دم تھا۔