5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سانحہ چہلم لاہور کی تحقیقات شروع ہوگئیں
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گزشتہ روز ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔بدھ کی صبح لوگوں کی بڑی تعداد وقوعہ پر پہنچ گئی اور افسوس اور غم کا اظہار کرتی رہی اس موقع پر پولیس ملازمین بھی جگہ دیکھ کر غم ناک ہوگئے اور اپنے شہید بھائیوں کیلئے دعا کرتے رہے۔ تھانہ نیو انارکلی کی پولیس وقوعہ کی جگہ پر معائنہ کرتے رہے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے بھی شواہد اور مواد اکٹھا کیا۔ رات ایس ایچ او سمن آباد رفیق نے واقعے کے پون گھنٹے کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی اور ایسکپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔