5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جاپان:مسکراہٹ کو روشن کردینے والی ڈیوائس کی مقبولیت
جنگ نیوز -
ٹوکیو…یہ تو آپ نے بھی سنا ہوگا کہ کچھ لوگوں کی مسکراہٹ چاروں طرف روشنی بکھیر دیتی ہے۔لیکن جناب اب مارکیٹ میں ایسی ڈیوائس بھی دستیاب ہیں جودانتوں میں فکس ہوکر آپ کی مسکراہٹ کو روشن کردے گی۔چمچماتے دانت تو آپ نے بھی دیکھے ہوں گے۔لیکن جگ مگ کرتے دانت ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔اور ان روشن داتوں کا راز ہے ایل ای ڈی انسرٹ۔بس، وائر سے جڑی اس ڈیوائس کو دانتوں میں فکس کریں اور پھر مسکرا مسکرا کر اپنے ماحول کو روش کردیں۔کیوں ہے نا کمال کی چیز۔جاپان کی تیار کردہ یہ پراڈکٹ اسکول گرلز میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔اور ایل ای ڈی انسرٹ کی مانگ آسمان کو چھو رہی ہے۔اس انوکھی ایجاد کا نام" پارٹی ان یور ماؤتھ" رکھا گیا ہے۔