5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیرومیں گم ہوجانیوالی پنگوئن پولیس کے ہتھے چڑھ گئی
جنگ نیوز -
لیما… پیرومیں اپنی قدرتی آماجگاہ سے گم ہوجانیوالی پنگوئن پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔لیما کے ساحلوں پر بھٹکتی پنگوئن مل گئی جو کچھ عرصہ پہلے اپنے قدرتی آماجگاہ سے گم ہوگئی تھی۔ پولیس کو ملنے پر پنگوئن کوپولیس اسٹیشن لایاگیاہے،جہاں کے ماحول سے پنگوئن جلد ہی گھل مل گئی ہے اور سلیبرٹی کی طرح گھومتی پھر رہی ہے اوراس کی خوب خدمت بھی ہورہی ہے۔پنگوئن کی صحت اچھی ہونے پر اس کوجنگل میں چھوڑ دیاجائے گا۔