تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت میں یوم جمہوریہ ،مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پرمنانے کا اعلان کیا ہے۔بھارت میں آج یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات منعقدکی جائیں گی ۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب نئی دلی میں ہوگی جہاں 35ہزار سیکیورٹی اہل کار تعینات ہیں جبکہ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ادھرمقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنانے کا اعلان کیا ہے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کی یوم سیاہ منانے کی اپیل پر آج کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ،،،تجارتی مراکز ،دفاتر ،بینک اور عدالتیں بند رہیں گی ،،حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریوں اور مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روکا جاسکتا،،ادھر قابض انتظامیہ نے کشمیر ی رہ نما شبیر شاہ کو پہلے ہی ان کے گھر پر نظر بند کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.