تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پریانکا کے گھر پر موجود شاہد کپور انکم ٹیکس کی ٹیم کو دیکھ کر پریشان

جنگ نیوز -
ممبئی …گذشہ دنوں پریانکا چوپڑا کے گھر پر ہونیوالے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپوں کی خبریں تو گرم تھیں ہی لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آیا جب انسپکشن ٹیم کو پریانکا کے گھر پہنچنے پر ایک اور بولی وڈ سیلیبرٹی سے بھی ملنے کا موقع مل گیا ۔ قصہ کچھ یوں ہوا کہ جب انکم ٹیکس افسران تفتیشی عمل مکمل کرنے کیلئے پریانکا چوپڑا کے گھر پہنچے تو ان کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ان کا استقبال پریانکا کے بجائے شاہد کپور نے کیا اور دروازے پر انکم ٹیکس افسران کو دیکھ کر شاہد بھی خاصے پریشان ہوگئے تاہم انھوں نے اپنی پریشانی پر قابو پاتے ہوئے ٹیم کو ناصرف اندر آنے کی دعوت دی بلکہ دوران تفتیش کچھ دیر وہاں موجود بھی رہے ۔اب اس میں حیران ہونے والی بات ہی کیا ہے جب پریانکا اور شاہد کی بڑھتی ہوئی دوستی کی خبریں بولی وڈ کی راہداریوں میں ویسے ہی گردش کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.