تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گانا’مسٹرپریزیڈنٹ، یور پیپل آر ڈائنگ‘ تیونس انقلاب کا محرک بنا

جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس میں ہنگاموں اور یاسمین انقلاب کا اصل محرک ایک گانا"Mr President, your people are dying"تھا،جس کے بول اور میوزک نے عوام کے دلوں میں جی اٹھنے کی امنگ بھردی۔تیونس کے ریپ سنگرHamada Ben Amor کاکہناہے کہ اس کاگانا"Mr President, your people are dying" سابق صدربن علی کیلئے براہ راست پیغام تھا،جو اس نے مشہورسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لوڈ کردیا، اور عوام اس سے متاثر ہوئے اور سابق صدر کی کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے،گانے کے اپ لوڈ کیے جانے کے چندہفتے بعد ہی سنگر کونظر بندکردیاگیاتھااور تین دن کے بعد رہاہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.