5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:آئندہ24گھنٹے موسم صاف اور خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور خشک رہے گا جبکہ رات میں درجہ حرارت گرنے کے باعث سردی میں اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی اور اسکے مضافات میں جنوبی علاقو ں سے ہوائیں 10 سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہواہیں چل رہی ہیں۔اسوقت ہوامیں نمی کاتناسب23فیصدہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزشہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔