تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی بلوچستان میں بجلی کا بحران بدستور جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…شمالی بلوچستان میں بجلی کی بحران جاری ہے جبکہ چمن کو دو گھنٹے اضافے کے ساتھ اب پانچ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے طویل لوڈشیڈنگ اور شدید سردی کے باعث بدستور معمولات زندگی مفلوج ہے۔ شمالی بلوچستان کے دس اضلاع میں سولویں روز بھی بجلی کی بحران جاری رہنے کے باعث تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہے جہاں روزانہ اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے صوبے کے دوسرے بڑے اہم تجارتی اور سرحدی شہر چمن کو بجلی کی فراہمی میں دو گھنٹے اضافہ کر کے اب روزانہ پانچ گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی مگر وہ بھی ہر آدھے گھنٹے کے بعد بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی کے باعث لاکھوں روپے کے قیمتی اشیا کے جل جانے کے واقعات رونما ہو رہے ہے جبکہ دوسری جانب علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہونے اور طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بینکوں مالیاتی اداروں تجارتی کمپنیوں اور سرکاری دفاتر سمیت ہر شعبے میں معمولات زندگی شدید طور پر مفلوج ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے مسلسل جنریٹرز استعمال کئے جا رہے ہے جس سے ہر شعبے کو لاکھوں روپے مالی نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.