تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہ رخ خان کبھی بھی میرا دوست نہیں رہا،سلمان خان

جنگ نیوز -
ممبئی …سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیاں ناراضگی کی خبریں تو میڈیا کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں لیکن آج تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی لڑائی کی وجوہات کیا ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی کہ وہ اور شاہ رخ کبھی بھی دوست نہیں رہے اور شاہ رخ جس زمانے میں فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کررہے تھے تو ان کو سر کہ کر بات کیا کرتے تھے مگر اب جو شاہ خان ہم کو نظر آتا ہے وہ بالکل الگ انسان ہے ۔دوسری جانب کنگ خان کا یہ کہنا ہے کہ ان کی سلمان خان کے بیچ اختالافات میں غلطی ان کی ہی ہے ۔اب کنگ خان اپنی غلطی تو مان رہے ہیں لیکن اس کا حل کیا ہے یہ نہیں بتا رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.