5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان ایک بار پھر شدید اور خشک سردی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
کوئتہ…شمالی بلوچستان ایک بار پھر شدید اور خشک سردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے کسی ضلع میں محکمہ موسمیات کا دفتر موجود نہیں بارشیں نہ ہونے زراعت کے تباہ ہونے خطرہ درپیش ہے۔ شمالی بلوچستان کے اضلاع چمن پشین قلعہ عبداللہ زیارت ہرنائی قلعہ سیف اللہ لورالائی شیرانی موسی خیل اور دیگر علاقے ایک بار پھر شدید اور خشک سردی کی لپیٹ میں آچکے ہے بالائی پہاڑی علاقے کان مہترزئی توبہ اچکزئی توبہ کاکڑی اور کوہ خواجہ عمران میں درجہ حرارت نوطہ اجماد سے کئی درجے نیچے گر جانے کے باعث دن بھر پائپوں اور نالوں میں پانی جمی رہی جبکہ کسی بھی ضلع میں محکمہ موسمیات کا دفتر موجود نہیں جس سے شہری موسم کی صورتحال سے بے خبر رہتے ہے دوسری جانب طویل خشک سالی اور موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے کے باعث شمالی بلوچستان میں زراعت کے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے زمینداروں اور کاشتکاروں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت سے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔