تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔اس مقدمہ میں تین نومبر 2007 کو ایمرجنسی اقدام کے بعد پی سی او کا حلف اٹھانے اور انتیس جولائی 2010 کے فیصلے کے تناظر میں اعلیٰعدلیہ کے کئی ججوں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں دو غیرفعال ججز حسنات احمد اور شبر رضا کے وکیل ڈاکٹر باسط نے دلائل مکمل کئے ، جس کے بعد غیرفعال جج زاہدحسین بخاری کے وکیل ایس ایم ظفرنے دلائل شروع کئے ، ڈاکٹر باسط نے وکلا نمائندوں کو اس مقدمہ میں عدالتی معاون مقرر بنانے کی ایک درخواست بھی پیش کی ،ایس ایم ظفر کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.