تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان،سرکاری اسکول کی چھت گر گئی، 4بچے زخمی

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں سرکاری اسکول کی دیوار گرنے سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے چاروں بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں گورنمنٹ کالونی ٹیکساٹیل مل بوائز ہائی اسکول اسماعیل آباد میں دوران تفریح بچوں پر اسکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں پرائمری ونگ کے 4 بچے مبشر حسین ، محمد نعمان ، ثقلین اور عون دیوار کے ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بچوں کو آپریشن کر کے ملبے تلے سے نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے پرنسپل اسکول جمیل بخاری کے مطابق چاروں بچوں کی عمر 10 سال سے کم ہے جبکہ چاروں بچوں کو فریکچر ہوا ہے جن میں ایک بچہ کا پاؤں اور دوسرے کے ہاتھ ہی ہڈی میں فریکچر ہے تاہم چاروں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.