تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چوتھا ون ڈے: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 300رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
ایڈیلیڈ…آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل ایڈیلیڈ میں جاری ہے۔جہاں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے300 رنز کا ہدف دیا ہییہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔ایڈیلیڈ میں سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جوناتھن ٹروٹ کی دلکش سنچری تھی،وہ102رنز بنا کر آؤٹ ہوئے میٹ پرائر نے67رنز بنائے،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ ہسی نے چار اور اسٹیون اسمتھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سات میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.