5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلین اوپن: کم کلائسٹرز، ویرا زونا ریوا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
ملبورن…بلجیم کی کم کلائسٹرز،روس کی ویرا زونا ریوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ملبورن میں جاری گرینڈسلیم کے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ ویرا زوناریوا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔میچ کا اسکورچھ دو اور چھ چار رہا ، ایک اور میچ میں2004کی چمپئن کم کلائسٹرز نے پولینڈ کی اگنیزکا ریڈوانسکا کوچھ تین اور سات چھ سے ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ مینز ایونٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے یوکرین کے ایلکزینڈر ڈولگو پولوو کو شکست دیکر فائنل فور میں پہنچ گئے۔