5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغان جنگ میں برطانوی فوجیوں کی ہلاکتیں350ہو گئیں
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…افغان جنگ میں برطانوی فوج کی ہلاکتیں350ہو گئیں۔’دی مرر‘ ایکسپریس یو کے اور دیگر برطانوی اخبارات کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد افغان جنگ گزشتہ روز350برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ایک خونی سنگ میل تک پہنچ گئی۔افغانستان میں ناٹو کے کماندڑ امریکی جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ 2011اتحادی افواج کے لیے سخت سال ثابت ہوگا۔برطانوی افواج کی ہلاکتوں میں2006 کے بعد اضافہ ہوا2006تک افغان جنگ میں برطانوی فوجیوں کی ہلاکتیں صرف پانچ تھیں اور گزشتہ سال103ہلاکتیں ہوئیں۔