تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقے شدید خشک سردی کی لپیٹ میں،گیس اور بجلی کا بحران

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقے ایک بار پھر شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ،گیس اور بجلی کی عدم فراہمی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسکردو اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد ہے ، راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،گلگت اور گردونواح میں سردی کی شدت کے ساتھ موسمی امراض میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،استور کے بالائی علاقوں میں ایک ہفتہ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں، علاقے میں گیس اور بجلی کی سہولت موجود نہیں جبکہ جلانے والی لکڑیوں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔سوات کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ اور میاندم شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔کالام میں درجہ حرارت سب سے کم منفی13ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کرم ایجنسی میں کوہ سفید پر جاری برف باری سے نشیبی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.