تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قاہرہ:حکومت مخالف احتجاج کا14واں روز،حالات میں بہتری

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر میں حکومت مخالف مظاہرین چودھویں روز بھی اپنی عزم پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ تاہم قاہرہ میں معمولات بہتر ہوتے دکھائے دے رہے ہیں۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مظاہرین نے بدستور التحریر چوک پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ پیر کو کئی روز بعد دارالحکومت میں معمولات بہتر ہوتے دکھائے دئیے۔لوگوں نے روزمرہ کی خریداری کی اور بینکوں کا رخ کیا۔التحریر اسکوئر میں گاڑیاں کی آمدورفت بھی رہی تاہم چوک سے ملحق کچھ مقامات تاحال بند ہیں۔ گذشتہ روز نائب صدر عمر سلیمان اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کو بھی شریک کیا گیا ۔ حکومتی ترجمان کے مطابق مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی ترامیم کیلئے ججوں اور سیاست دانوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے جو مارچ کے پہلے ہفتے تک اپنی تجاویز پیش کرے۔ اس کے علاوہ میڈیا پر پابندیوں میں نرمی ، ایمرجنسی کے خاتمے ، غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرنے اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی شکایات کیلئے ایک دفتر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ مذاکرات کے بعد اخوان المسلمون کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے نتیجے میں مجوزہ اصلاحات کیلئے طریقہ کار ناکافی ہے ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.