5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناسا نے سیٹیلائٹ سے سورج کی تھری ڈی تصاویرحاصل کرلیں
جنگ نیوز -
کیپ کینیورل …ناسا نے سورج کے سیٹیلائٹ سے تھری ڈی امیجزحاصل کئے ہیں،اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سورج کا مکمل روپ دنیا کے سامنے آیا ہے۔ناسا کے اسپیس کرافٹ نے پہلی مرتبہ سورج کے ایسے تھری ڈی امیجز لیے ہیں جس میں سورج کو مکمل طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے دنیا صرف سورج کا دمکتا چہرہ ہی دیکھ پاتی تھی،لیکن ان تصویروں میں سورج اپنی پوری گولائی اور آب و تاب کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ناسا نے ایسے موقع پر سورج کی تھری ڈی امیجز جاری کیے ہیں جب امریکا میں سپر سن ڈے منایا جارہا ہے۔سورج کو مختلف زاویوں سے دیکھے جانے کی وجہ سے زمین کے بارے میں موسم کی پیش گوئی میں بھی مدد ملے گی۔