تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپاٹ فکسنگ ،پی سی بی کھلاڑیوں کی سزاکیخلاف اپیل نہیں کریگا،اعجازبٹ

جنگ نیوز -
لاہور...اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین کھلاڑیوں کی سزا کے فیصلے کے دو دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آیا ہے، بورڈ نے معاملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے بُھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر پاپندی کے بعد بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا ردعمل پریس ریلز کی صورت میں سامنے آیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ تینوں کرکٹرز کو سزا ملنا افسوسناک حقیقت ہے،بورڈ نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پراعتماد کا اظہار کیا ہے،چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پاکستان کیلئے تکلیف دہ تھا، اس کو بھلاکر مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، پی سی بی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کی تعلیم دینے کے معاملے پر ان کی مدد کریں گے ، سزا کیخلاف پی سی بی اپیل کا ارادہ نہیں رکھتا، کرکٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلے ہر ممکن اور سخت ترین اقدام کرے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.