تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تبدیلی کا وقت آچکاہے ، عوام سڑکوں پر نکل آئیں،عمران خان

جنگ نیوز -
لاہور...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا وقت آچکاہے ، عوام سڑکوں پر نکل آئیں، نوجوان ملک کو قائداعظم کا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں داتا دربار کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خاں نے کہا کہ عوام انصاف اورحقوق حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں ، انہوں نے کہا ریمنڈ ڈیوس کے مقدمے کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں میں ہونا چاہیے اور ریمنڈ اپنی بے گناہی یہیں ثابت کرے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد اور رائے ونڈ کے حکمران نورا کشتی میں مصروف ہیں، اوپر سے لڑائی اور اندرسے بھائٍی بھائی ہیں ۔ عمران نے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملوں میں مار ے جانیوالوں کے لواحقین کو بھی انصاف دیا جائے۔ ان کا کہناتھاکہ کرپشن کے خاتمے سے پاکستان عظیم ملک بن سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.