تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ گیمز سے10 کھیلوں کو نکال دیا گیا، اسکواش ،کبڈی ،نیٹ بال بھی شامل

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے اسکواش اور کراٹے سمیت دس کھیلوں کو سندھ گیمز نکال دیا ،اسکواش اور نیٹ بال ایسوسی ایشن نے اس پر سخت احتجاج کیا ہے۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت کاکہنا ہے کہ فنڈ کی کمی کے باعث نان اولمپکس گیمز کو سندھ گیمز سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں اسکواش، کبڈی، نیٹ بال، شطرنج،سافٹ بال، بیس بال،تھروبال، رسہ کشی سمیت دس کھیل شامل ہیں گیمز دس سے بارہ مارچ سکھر میں ہوں گے، گیمز کی میزبانی میر پور خاص نے کرنی تھی لیکن سہولتوں میں کمی کی وجہ سے کھیل سکھر میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے،اسکواش اور نیٹ بال کی سوبائی ایسوسی ایشنز نے کھیلوں کو باہر کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.