5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورائرپورٹ پرپی آئی اے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور.. . . .. . . .پی آئی اے ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے منافع بخش روٹس ترکش ائرلائنز کو فروخت کرنے کیخلاف لاہورائرپورٹ پراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔لاہورائرپورٹ پر کیے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کے شرکا کا کہناتھاکہ ترکش ائیر لائن کو منافع بخش روٹس بیچنا ظلم ہے۔ حکومت ترکش ائیر لائن سے معاہدہ ختم کرکے قومی ائرلائن کے مینجنگ ڈائریکٹر کوبرطرف کرے۔ انکا کہناتھاکہ چیف جسٹس آف پاکستان پی آئی اے کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔ انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ موجودہ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں باعث پی آئی اے کا خسارہ 44ارب سے بڑھ کر88ارب تک جاپہنچا ہے۔ ادھر پی آئی اے ایمپلائز کے احتجاج کے دوران پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں۔