تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک،دوسرا گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود میں واقع مواچھ گوٹھ میں مبنیہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا،جس کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے،،اسی دوران اس کے دوسرے ساتھی شاھد بلوچ کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے،جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چھینئی گئی موٹر سائیکل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں،جبکہ واقعے کا مقدمہ مدعی کی مدعیت میں درج کرکے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.