5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اسکردو، بارش اور برفباری سے مکان کی چھت گرگئی،5افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
اسکردو…اسکردو کے نواحی گاؤں میں بارش اور برف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔نواحی گاؤں کچورا میں آ ج صبح بارش اور برف باری سے کچی اور بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ۔مکان میں ایک بچے سمیت آٹھ افراد موجود تھے جن میں سے موقع پر ہی دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئی۔