5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
منڈی بہاؤالدین ، پرانی دشمنی کی بناء پر ایک ہی خاندان کے9افراد قتل
جنگ نیوز -
منڈی بہاؤالدین … منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادر آباد میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کو پرانی دشمنی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔ڈی پی او عبدالرب کے مطابق قادرآباد کی نواحی بستی مخدوم میں گھر کے سربراہ دلشاد تلہ سمیت گھر میں سوئے ہوئے تمام افراد کو پرانی دشمنی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ قتل ہونے والوں میں تین خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں ۔ڈی پی او کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔