5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہ عالم مارکیٹ میں لگی آگ پر95فیصد قابو پا لیا،کمشنر لاہور
جنگ نیوز -
لاہور…کمشنرلاہور ڈویژن ندیم حسن آصف نے کہا ہے کہ کے موچی دروازے کے ایک پلازے سے پھیلنے والی آگ پر 24 گھنٹے کے بعد 95فیصد تک قابو پالیا گیا تاہم ،فائر برگیڈ کا عملہ ابھی تک آگ بجھانے میں بدستور مصروف ہے۔اور جلد مکمل کنٹرول کر لیا جائے گا۔یہ بات کمشنر لاہور ندیم حسن آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ موچی دروازے کے کاروباری علاقے میں پیر کی صبح کے وقت لگنے والی آگ نے 13 قریبی عمارتوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔اور آگ کی شدت سے پانچ عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہوگئیں جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس آگ پر 24 گھنٹے بعد 95 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے اور بہت جلد یہ آگ مکمل طور پر کنٹرول کر لی جائے گی۔