5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، ہسسی اور ہارٹز میگا ایونٹ سے باہر
جنگ نیوز -
سڈنی…ورلڈ کپ 2011 سے پہلے آسٹریلیا کی تیاریوں کو شدید دھچکہ لگا ہے، بیٹسمین مائیکل ہسسی اور آف اسپنر نیتھن ہارٹز انجریز سے صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران مائیکل ہسسی ہیمسٹرنگ اور نیتھن ہارٹز کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر کیلم فرگوسن اور جیسن کریجا کو نامزد کردیا ہے، آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، آسٹریلوی سیلیکشن پینل کے چیرمین اینڈریو ہلڈچ کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے شان مارش اور زیویر ڈوہرتی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، کپتان رکی پونٹنگ، وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن اور اسٹون اسمتھ ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجایئں گے۔