تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک امریکا مضبوط تعلقات ہر مشکل کو پار کرسکتے ہیں،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفترخارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی دلچسپی اور احترام پر قائم ہیں ،یہ تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ مشکلات کوپارکرسکتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان،افغانستان اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات پروگرام کے مطابق واشنگٹن میں ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے جیونیوزکوبتایاہے کہ سہ فریقی مذاکرات منسوخ کئے جانے کاکوئی عندیہ نہیں دیاگیا۔ بائیس فروری سے شروع ہونے والے یہ مذاکرات چوبیس فروری تک واشنگٹن میں جاری رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان اورامریکادوطرفہ تعلقات مذیدمضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ دونوں ملکوں کوایک دوسرے کی اسٹریٹجک ضروریات سے توجہ نہیں ہٹانی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.