تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر ی نائب صدر اور اسرائیلی حکام میں خفیہ رابطے ، وکی لیکس کا انکشاف

جنگ نیوز -
قاہرہ...مصر میں سیاسی بحران شروع ہوتے ہی وکی لیکس کے مصری حکومت سے متعلق انکشافات پرمبنی مراسلوں کے اجرامیں تیزی آگئی ہے ۔آج جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مصر کے نائب صدر عمر سلیمان اسرائیل اور امریکا کے کافی قریب رہے ہیں اوران کی اسرائیلی حکام سے خفیہ ہاٹ لائن پرمسلسل بات بھی ہوتی رہی ہے۔یہ مراسلہ اگست دو ہزار آٹھ کو بھیجا گیاجس کے مطابق عمر سلیمان کی اسرائیلی حکام سے خفیہ ہاٹ لائن پر تقریبا ًروزانہ بات ہوتی رہی ہے۔قاہرہ میں امریکی سفارتخانے اور تل ابیب کے درمیان مراسلات کے تبادلے ظاہر کرتے ہیں کہ عمر سلیمان کے امریکی و اسرائیلی حکام اورسفارتکاروں کے ساتھ قریبی رابطے رہے۔کچھ مراسلوں کے مطابق اسرائیل کی وزارت دفاع کے سینئر مشیر ڈیوڈ ہیکم نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے سے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کی سربراہی میں جانیوالا وفد سلیمان سے بہت متاثر ہوا تھالیکن ساتھ ہی ڈیوڈ ہیکم کو حسنی مبارک کی ڈھلتی عمر اور غیر واضح تقریر سے جھٹکا بھی پہنچا تھا۔مراسلے کے مطابق ہیکم کے خیال میں حسنی مبارک کی وفات یا عہدہ صدارت سے ہٹنے کی صورت میں عمر سلیمان سے بہتر کوئی امیدوار نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.