5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر حسنی مبارک جلد جرمنی جائیں گے،عرب ٹی وی
جنگ نیوز -
کراچی...مصری صدر حسنی مبارک جلد ہی طبی معائنے کے لیئے جرمنی جائیں گے۔عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حسنی مبارک کو طبی معائنے کے بہانے طویل طبی رخصت پر بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔ایک جرمن اخبار نے بتایا کہ مصری صدر نے طبی چیک اپ کے لئے جرمنی کے ایک مغربی شہر کے متعدد اسپتالوں سے رابطہ کیا ہے۔ جبکہ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مصر کی فوجی اور سیاسی قیادت چاہتی ہے کہ مبارک عزت کے ساتھ ملک اور حکمرانی سے رخصت ہوجائیں۔