تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی آئی اے کو 2010کے پہلے نوماہ میں18ارب50کروڑروپے کا نقصان

جنگ نیوز -
کراچی...پی آئی اے کو سال2010 کے پہلے نو ماہ میں18 ارب50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جب کہ ادارہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جون2010تک پاکستان کی قومی ایئرلائن کو6 ارب90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا جب کہ اگلے تین ماہ میں عالمی مارکیٹس میں تیل کی قیمت میں بڑھنے کے ساتھ ملازمین کی تعداد میں اضافے کا اثرپی آئی اے کی مالی حالت پر زیادہ ابھر کر سامنے آیا ۔ قومی ایئرلائن کو2008 کے دوران38 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق پی آئی اے کے خسارے کی ایک وجہ ضرورت سے زائد بھرتیاں ہیں اور ایک اندازے کے مطابق فی جہاز ملازمین کی اوسط تقریباً500 آتی ہے۔ جس پر ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہ کا حجم صرف3 ارب روپے ہے اوراگر ملازمین کی تعدادکم کرنے کے بجائے جہازوں کی تعداد دگنی کردی جائے تو فی جہاز ملازمین کا تناسب بہترہوجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.