5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چارسدہ :پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، عمارت اور قریبی مکانات کو نقصان
جنگ نیوز -
چارسدہ... چارسدہ کے علاقہ عمرزئی میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے سے تھانے کی عمارت اور قریبی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں پولیس اسٹیشن کی پچھلی گلی میں نصب بم پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کی عمارت اور قریبی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کامحاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ دیگر تھانوں سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں گھر کے باہر کھڑی سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے چار راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔