5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گھی کی قیمت میں7 روپے فی کلو کا اضافہ، کھانے کاتیل بھی مہنگا ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی...برانڈڈ گھی کی قیمت میں تقریبا7 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، 2011میں برانڈڈ گھی کی قیمت میں اب تک تین بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ رٹیل سطح پر برانڈڈ گھی کی ایک کمپنی نے گھی کے5 کلو کے ڈبے کی قیمت941 سے بڑھا کر 975 روپے فی کلو کر دی ۔ جبکہ5 لیٹر والے برانڈڈ تیل کی قیمت935 سے بڑھ کر945 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔انڈسٹری زرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔