5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی95فیصد تیاری مکمل ہے، شاہد آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی...پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی 95فیصد تیاری مکمل ہے، میگا ایونٹ میں منزل مشکل ضرور ہے لیکن عوام کی دعائیں ساتھ ہوئیں تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے، وہ نیشنل اسٹیڈیم میں جیو نیوز سے نمائندے عتیق الرحمن سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنی قیادت اور کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیں گے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ ورلڈ کپ کی 95فیصد تیاری ہے،جو رہ گئی اسے مکمل کرنے کے لیے وقت ہے،فیلڈنگ کافی بہتر ہوئی ہے،آخری پاور پلے کے لیے بولنگ پر کام کرنا ہے،بیٹنگ پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے،دباؤمیں رہ کر کھیلنا،اس سے نکلنااور منزل پانا ہی زندگی ہے،جو بھی میرے خلاف ہے اسے اپنی پرفارمنس سے خاموش کر سکتاہوں،فی الحال کرکٹ پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں،آفریدی کا کہنا تھاکہجیتیں گے تو سب،ہاریں گے تو سب،کسی ایک کو مورد الزام ٹہرانا ہماری غلطی ہے،ورلڈ کپ میں منزل مشکل ہے دعائیں ساتھ رہیں تو کامیاب ہوں گے۔