تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لوڈ مینجمنٹ ،ملتان ریجن کی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بدستور معطل

جنگ نیوز -
ملتان…لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کی تمام انڈسٹری کوآج دوسرے روز بھی گیس کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ملتان ریجن کی تمام صنعتوں کو گزشتہ روز سے چار روز کے لئے گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ اس کے منفی اثرات پاور لوم انڈسٹری پر بھی پڑ رہے ہیں گیس کی سپلائی معطل ہو جانے سے ڈائنگ، سائزنگ اور کلینڈرنگ کی صنعت سے وابستہ افراد نے لکڑیاں جلا کر اپنا کام جاری رکھنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ان کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے کئی صنعتوں میں کام بھی بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.