5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا مصر کی امداد نہ روکے، سعودی فرمانروا کا اوباما کو فون
جنگ نیوز -
واشنگٹن...ایک امریکی اخبار میں دعویٰ کیاگیاہے کہ سعودی شاہ عبداللہ نے امریکی صدر کوفون پر کہاہے کہ وہ مصر کو امریکی امدادنہ روکیں ورنہ ان کے عوام صدرحسنی مبارک کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق ریاض کے سینئر ذرائع کاکہناہے کہ سعودی حکمران نے اوباماپرزوردیاکہ مظاہرین کی وجہ سے پریشان صدرحسنی مبارک پر استعفیٰ کیلئے دباؤ نہ بڑھائیں،اس وقت اوباما امریکی انتظامیہ ،مصری عوام، مظاہرین اور مسلم دنیا کے درمیان آڑبنے ہوئے ہیں۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا ایک عرصے سے مصر سمیت اپنے کئی حمایتی ممالک میں فنڈزدے کر مدد کرریاہے۔اٹھائیس جنوری کے احتجاج کے بعدوائٹ ہاؤس سے مصرکی1.5 بلین ڈالر کی امداد کے جائزے کی بات سامنے آئی تھی جس کے بعد اس جائزے کے فوراًعمل درآمد روک دیاگیاتھا۔