5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹانک: پولیٹیکل انتظامیہ کے کمپاؤنڈ میں گھسنے والا برقع پوش بمبار گرفتار
جنگ نیوز -
ٹانک...پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان ٹانک کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونیوالا برقع پوش مشتبہ خود کش حملہ اور کو گرفتار کرکے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے ٹانک میں واقع کمپاؤنڈ میں برقع پوش حملہ اور کے داخل ہونے کی اطلاع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر حمید اللہ خان نے لیویز فورس کو الرٹ کرتے ہوئے خود کش حملہ اور کی تلاش شروع کی ۔لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ برقع پوش کو گرفتا ر کرلیا۔ذرائع کے مطابق برقع پوش نوجوان کی عمر تقریباً پندرہ سال ہے اور اس کا نام محمد داؤد ہے۔مشتبہ شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔