5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیٹ میڈلٹن نے فیشن کے میدان میں لیڈی گاگا کو پیچھے چھوڑ دیا
جنگ نیوز -
لندن...فیشن کے میدان میں مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں جنہیں اپنے اوٹ پٹانگ ملبوسات کی وجہ سے ہمیشہ ہی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جاتی ہے،تاہم فیشن آئکون مانی جانی والی لیڈی گاگا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب شہزادہ ولیم کی منگیتر کیٹ میڈلٹن کا نام سرِ فہرست شمار کیا جانے لگا ہے۔ایک تازہ ترین سروے کے مطابق فیشن کے میدان میں اب لیڈی گاگا کے بجائے کیٹ میڈلٹن کا سکہ چلتا ہے اور زیادہ تر خواتین کی دلچسپی گاگا کے بجائے کیٹ کے نت نئے فیشن کے بارے میں جاننے کی طرف ہے۔گلوبل لینگویج مانیٹر کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ فہرست میںTop Fashion Buzzwordsمیں پہلے نمبر پر کیٹ میڈلٹن جبکہ لیڈی گاگا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔