5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اڈیالہ جیل کیس: سابق جیلر اور ڈپٹی جیلرکی عبوری ضمانتیں منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے قیدی لاپتا ہونے کے مقدمہ میں سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی تو سپرنٹنڈنٹ سعیداللہ گوندل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خالد بشیر بھی وہاں پیش ہوئے۔عدالت نے ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت25فروری تک ملتوی کردی ۔ اس مقدمہ میں جیل کے بارہ قیدی لاپتا ہونے پر دونوں عہدیداروں کیخلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ، بعد میں خفیہ ایجنسیوں نے ان تمام قیدیوں کے اپنے پاس موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔